Thursday, September 19, 2024

روس میں روایتی پین کیک ہفتہ منایا گیا

روس میں روایتی پین کیک ہفتہ منایا گیا
February 19, 2018

ماسکو ( 92 نیوز ) روسی دارالحکومت ماسکو میں موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کیلئے روایتی پین کیک ویک منایا گیا۔

شدید سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد اس تفریح میں شریک ہوئی ، بچوں نے جہاں آئس سلائیڈنگ کے مزے لیے، وہیں بڑے موسیقی کی دھنوں پر رقص کرتے نظر آئے۔

میلے کے شرکا کی تواضع مزیدار گرما گرم پین کیکس سے کی گئی ۔