Thursday, September 19, 2024

روس، جنونی شخص کی چرچ سے نکلنے والوں پر فائرنگ ، 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک

روس، جنونی شخص کی چرچ سے نکلنے والوں پر فائرنگ ، 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک
February 18, 2018

ماسکو ( 92 نیوز) روس کے جنوبی شہر کزلیار میں ایک فیسٹیول میں فائرنگ کے نتیجے میں چار خواتین سمیت پانچ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ، سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا ۔

روس کے جنوبی شہر کزلیار میں ایک جنونی شخص نے چرچ سے نکلنے والے افراد پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں 4 خواتین ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی میں حملہ آور کو فرار کی کوشش کے دوران گولی مار کر ہلاک کردیا۔

حملہ آور کی شناخت 23 سالہ مقامی شہری کے طور پر ہوئی ہے ۔