رواں سال کے آخر تک شاید کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے، امریکی ڈاکٹر انتھونی فاؤچی
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں وبائی امراض کے ماہر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی نے کانگریس کے سامنے بیان میں کہا کہ رواں سال کے آخر تک شاید کورونا کی ویکسین تیار ہوجائے۔
ڈاکٹر انتھونی فاؤچی بولے کہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے حوالے سے امریکہ کا ردِ عمل ملا جلا تھا۔ صدر ٹرمپ نے ٹیسٹنگ کی رفتار کم کرنے کا نہیں کہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک میں وائرس پر قابو پالیا لیکن کچھ ریاستوں میں وائرس کا پھیلاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔