Friday, September 20, 2024

رواں سال چین اور یو اے ای سے 11.66ارب ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں

رواں سال چین اور یو اے ای سے 11.66ارب ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں
February 22, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) رواں مالی کے پہلے سات ماہ میں پاکستان نے چین اور یو اے ای سے درآمدات کے لیے 11.66 ارب ڈالر کا فارکس ایکسچینج خرچ کیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں پاکستان نے 11.66 ارب ڈالر کی مالیت کے اشیا چین اور متحدہ عرب امارات سے درآمد کی ۔

اس عرصے کا اگر گزشتہ مالی سال سے موازانہ کیا جائے تو 21.6 فیصد زائد ہے۔گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں چین اور متحدہ عرب امارات سے درآمدات کا حجم 9.95 ارب ڈالر تھا ۔

جولائی 2017 سے جنوری 2018 تک چین سے درآمدی اشیا کی ادائیگی 6.53 ارب ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے 5.61 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی یعنی 16.4 فیصد زائد رہی ۔

اسی طرح جولائی 2017 سے جنوری 2018 تک یو اے ای سے درآمدی اشیا کی ادائیگی 5.13 ارب ڈالر رہی جبکہ گذشتہ سال کے اسی عرصے 4.35 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی یعنی 18.3 فیصد زائد ۔