Tuesday, April 30, 2024

رواں سال پوری قوم ایک ساتھ روزے رکھی گی اور عید منائے گی ، علامہ طاہر اشرفی

رواں سال پوری قوم ایک ساتھ روزے رکھی گی اور عید منائے گی ، علامہ طاہر اشرفی
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے انشاءاللہ رواں سال پوری قوم ایک ساتھ روزے رکھی گی اور عید منائے گی۔

علامہ طاہر اشرفی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا رمضان المبارک میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی۔ ایک شخص کی غلطی کو ملک کی غلطی نہیں قرار دینا چاہیے۔ عبادت اور احتیاط ساتھ ساتھ ہونی چاہیے۔ ہم نے مدارس کی زیادہ رجسٹریشن کے لئے بورڈ بنائے ہیں ۔ وقف املاک کے معاملے پر علماء اور حکومت کے ساتھ بات چیت جاری ہے ۔

علامہ طاہر اشرفی بولے عمران خان نے خود کہا شریعت کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے۔ رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہو رہا ہے۔ عمران خان کی حکومت پوری قوم کو ایک روزہ ایک عید دے گی ۔