رنبیر کپور اور ماہرہ خان کی گفتگو کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا
دبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ ماہرہ خان اوربالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کی خفیہ ویڈیو نے منظرعام پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا ویڈیو میں مائرہ خان کو غصے میں بحث کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ماہرہ خان نے حال ہی میں دبئی میں منعقدہ گلوبل ٹیچر پرائز تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا ساتھ دینے والے کوئی اور نہیں بلکہ بالی ووڈ کے خوبرو اداکار رنبیر کپور تھے، تقریب شروع ہونے سے پہلے اسٹیج کے پیچھے ماہرہ خان اور رنبیر کپور کی خفیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے ۔یہ ویڈیو سٹیج کے پیچھے بنائی گئی ہے جس میں ماہرہ خان رنبیر کپور سےغصے میں کچھ کہتی نظر آتی ہیں اور رنبیر کپور بھی کچھ کہتے نظر آتے ہیں تاہم اس کی آواز نہ ہونے کے باعث یہ سمجھنا مشکل ہے کہ دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہو رہی ہے۔