Thursday, September 19, 2024

رمضان شوگرملزیرقانونی نالے پر جعلی سروے کرانیوالے18افراد کیخلاف مقدمہ

رمضان شوگرملزیرقانونی نالے پر جعلی سروے کرانیوالے18افراد کیخلاف مقدمہ
December 3, 2018
چنیوٹ( 92 نیوز) چنیوٹ میں رمضان شوگر مل کے غیر قانونی نالے پر جعلی سروے کرانے والے 18 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ،  مقدمہ میں رمضان شوگر مل کے جنرل منیجر اور کین منیجر بھی نامزد ہیں، تاہم پولیس ابھی تک مل کے کسی بھی ملازم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ چنیوٹ میں واقعہ شریف برادران کی رمضان شوگر مل جس کے غیر قانونی نالے کو تحفظ دینے کا ہر حربہ ناکام ہو گیا ۔  پولیس نے دیہاتیوں سے جھوٹا سروے کرنے والی ٹیم کیخلاف تھانہ بھوانہ میں مقدمہ درج کر لیا۔مقدمہ میں رمضان شوگر ملز جنرل منیجر اور کین منیجر بھی ملزم نامزد کئے گئے ہیں ایک روز قبل سروے ٹیم نے دیہاتیوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی  ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سمیت دیگر مفادات کا لالچ دیکر غیر قانونی نالے کے حق میں دستخط بھی کروائے گئے۔عوام نے سابق حکمرانوں کی امیدوں پر پانی پھیر کر سروے ٹیم کو گرفتار کروا دیا تھا۔ بھوانہ پولیس نے سروے ٹیم کو تو گرفتار کر لیا لیکن مقدمہ میں نامزد رمضان شوگر مل کے کسی بھی ملزم کو پابند سلاسل نہیں کیا جا سکا،نہ ہی اس حوالے سے کوئی کارروائی کی جا رہی ہے۔ معاملے پر  ڈپٹی کمشنر اور ڈپی پی او نے بھی رمضان شوگر مل کا دورہ کیا اور  افسران نے مل کی جانب سے تعمیر کرائے گئے غیر قانونی نالے کا جائزہ لیا ۔افسران نے دیہاتیوں سے حقائق بھی معلوم کئے ۔