Tuesday, April 30, 2024

رمضان المبارک سے قبل منافع خور اور ذخیرہ اندوز بےلگام

رمضان المبارک سے قبل منافع خور اور ذخیرہ اندوز بےلگام
April 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) رمضان المبارک سے قبل منافع خور اور ذخیرہ اندوز بےلگام ہو گئے۔ قیمتوں میں من چاہا اضافہ کر دیا۔

لہسن 160، ادرک 320، لیموں 290 اور ٹینڈے 155 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ پھلوں کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ سیب 80 سے 125  روپے ، سٹرابری 95 سے 130 روپے ، امرود 80 روپے  ، خربوزہ 48 ، ناریل 160 سے 190 میں فروخت ہورہا ہے جبکہ کیلا 70 سے 130 روپے فی درجن میں مل رہا ہے۔

دکانداربھی مہنگائی کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔ کہتے ہیں سبزی اور پھل منڈی سے ہی مہنگے مل رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کا کوئی نظام موجود نہیں۔ حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔