Tuesday, April 30, 2024

رمضان آتے ہی پشاور کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوروں کے اسٹالز

رمضان آتے ہی پشاور کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوروں کے اسٹالز
May 17, 2018
پشاور (92 نیوز) رمضان  آتے ہی پشاور کے بازاروں میں مختلف اقسام کی کھجوریں بھی آگئیں۔ کجھور توانائی کا ایسا خزانہ ہے جسے روزہ دار افطار دسترخوان پرلازمی سمجھتا ہے۔ کھجور سے روزہ افطار کرنا سنت رسول تو ہے ہی۔ ساتھ ہی دن بھر کے روزے کے دوران کھوئی ہوئی توانائی کی بحالی کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔ اس لئے روزہ دار کہتے ہیں کھجور کے بغیر افطار کا دسترخوان ادھورا ادھورا لگتا ہے۔ کجھور کی ویسے تو کئی اقسام ہیں جو اپنی رنگت، سائز اور شہرت کے باعث شہریوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہیں مگر خریدار پاکستانی کھجوروں کے ساتھ مہنگی لیکن لذیز غیرملکی کھجوریں بھی رمضان کی خریداری کا لازمی جز ہوتی ہیں۔ رمضان المبارک کے کھجور کے بڑھتے استعمال کے باعث اس کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ پشاور کی مارکیٹ میں اس وقت کھجور اپنی کوالٹی کی مناسبت سے ایک سو ساٹھ روپے سے 300 روپے کلو گرام تک دستیاب ہے۔