رحیم یار خان میں کتے کے کاٹنے سے معصوم بچہ جاں بحق
رحیم یار خان (92 نیوز) رحیم یار خان میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ 8 سالہ حسن کو سنجر پور بستی ولانہ میں آوارہ کتوں نے کاٹا تھا۔
ایک ہفتہ قبل بچے کو آوارہ کتوں نے گلہ ، ٹانگ اور پیٹ پر کاٹا تھا، حسن شدید زخمی حالت میں شیخ زید ہسپتال میں زیرِ علاج تھاجہاں آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شیخ زید ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ شہر میں کوئی بھی سانحہ ہونے کے بعد انتظامیہ چند روز کتا مار مہم کی بھاگ دوڑ کرتی ہے ، معاملات ٹھنڈے ہونے کے بعد عوام کو پھر کتوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جاتا ہے ۔