راولپنڈی پولیس کا جے یو آئی کے ضلعی امیر ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی پولیس نے امیر جے یو آئی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی گئی۔
جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام آزادی مارچ کے معاملے پر راولپنڈی پولیس نے امیر جے یو ائی راولپنڈی ڈاکٹر ضیاء کے گھر چھاپہ مارا ۔ ڈاکٹر ضیاء کے اہلخانہ کے مطابق ڈاکٹر ضیاء گھر میں موجود نہیں تھے، پولیس واپس چلے گئی ۔ خواتین پولیس اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی۔
دوسری جانب ڈاکٹر ضیاء نے واقع پر اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس بلاوجہ گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ ہم پر امن لوگ ہے ، پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے۔