Friday, September 20, 2024

رانا ثناء اللہ بدنام زمانہ سابق انسپکٹرعابد باکسرکی پاکستان منتقلی سے لاعلم

رانا ثناء اللہ بدنام زمانہ سابق انسپکٹرعابد باکسرکی پاکستان منتقلی سے لاعلم
February 20, 2018

لاہور (92 نیوز) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ خاں نے بدنام زمانہ انسپکٹر عابد باکسر کی پاکستان منتقلی سے لاعلمی ظاہر کر دی ۔
پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عابد باکسر کو پولیس نے تو پاکستان منتقل نہیں کیا ، کوئی اور ادارہ واپس لایا ہو تو کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔
رانا ثنااللہ نے وزیر اعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں ججز کے ریمارکس پر بحث کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ بحث صوبائی اسمبلی میں بھی ہو گی ۔ ریمارکس کا سلسلہ کہیں سے بھی شروع ہوا ہو اب اسے مناسب طریقے سے ختم ہونا چاہیے ۔ آئین میں ججز کو نکالنے کا مروجہ نظام موجود ہے، اسی طرح وزیر اعظم کو بھی تکنیکی بنیادوں کی بجائے عدم اعتماد سے نکالا جائے ۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سیشن کورٹ میں وکلاء کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد کا قتل اس وجہ سے ہوا کہ پولیس کی جرات ہی نہیں کہ وہ وکلاء کی تلاشی لے سکے ۔