Thursday, September 19, 2024

راؤ انوار کو بہادر بچہ کہنے پر پی ٹی آئی کی آصف زرداری کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد

راؤ انوار کو بہادر بچہ کہنے پر پی ٹی آئی کی آصف زرداری کیخلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد
February 19, 2018

کراچی (92 نیوز) راو انوار کو بہادر بچہ کہنے پر تحریک انصاف آصف زرداری کے خلاف سندھ اسمبلی پہنچ گئی ۔ کپتان کے کھلاڑیوں نے آصف زرداری کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ راو انوار نے انیس سوبانوے کے آپریشن میں اردوں بولنے والوں کو ماورائے عدالت قتل کیا ۔ ایسے شخص کو بہادر بچہ کہنا افسوس ناک ہے ۔
خرم شیر زمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کے بیان سے قوم کو پتہ چل گیا راو انوار کس کا بچہ تھا اور قتل عام کا لائسنس کس نے دیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماوں نے کہا کہ راو انوار نے مختلف قومیتوں کے افراد کو مبینہ مقابلوں میں قتل کیا اور آج منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔