ذکا اشرف قابل قبول ہیں نہ جلیل عباس جیلانی ، پی ٹی آئی
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف نے ذکا اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے بطور نگران وزیر اعظم نام مسترد کر دیئے ۔
مرکزی ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ ذکا اشرف قابل قبول ہیں اور نہ جلیل عباس جیلانی ، عہدے کیلئے ہماری جانب سے دیئے گئے نام زیادہ موزوں ہیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کیلئے تیار ہے ،عام انتخابات اپنے وقت پر ہونے چاہئیں،ق لیگ سے اتحاد کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔