ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
لاڑکانہ ( 92 نیوز ) ایٹمی پاکستان کے خالق اور پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 39 ویں برسی منائی گئی ۔ ملک بھر سے جیالے جوق در جوق برسی کی مرکزی تقریب میں لاڑکانہ پہنچے ۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما پروٹوکول کے ساتھ اپنے قائد کے آستانے پر آئے اور قبر پر پھولوں کی چادریں بھی چڑھائی جا رہی ہیں ۔
گڑھی خدابخش میں مرکزی تقریب سے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری نے خطاب کیا ۔ جیالے اپنے قائد کے نواسے کو ایک جھلک دیکھنے کیلئے مچل رہے تھے ۔
ذوالفقار علی بھٹو کی 39ویں برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش میں سکیورٹی کے بھی غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ، پولیس کی بھاری نفری علاقے بھر میں تعینات رہی جب کہ پولیس کمانڈوز کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ دکھائی دیئے ۔