Thursday, May 2, 2024

دیاربکر: سکیورٹی آپریشن اور کرفیو کے خلاف احتجاج، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ

دیاربکر: سکیورٹی آپریشن اور کرفیو کے خلاف احتجاج، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ
December 30, 2015
دیاربکر (ویب ڈیسک) ترک پولیس کی دیاربکر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ، مظاہرین شہر میں سکیورٹی آپریشن اور کرفیو کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ دیاربکر میں آپریشن کے دوران فوج کی فائرنگ سے دو سو سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہو گئے جس کی وجہ سے خطے میں لڑائی شروع ہو گئی اور اس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ حکومت اور کردستان ورکرز پارٹی کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ جولائی میں ختم ہو گیا تھا جس کے باعث انقرہ میں کرفیو نافذ ہے۔ واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز نے گزشتہ دو ہفتوں سے کرد علاقوں میں آپریشن شروع کیا ہے۔ کرد پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جھڑپوں میں تیئس عام شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔