دہشتگردی کے خلاف جنگ ،اوباما کل قوم سے اہم خطاب کرینگے
واشنگٹن ڈی سی(92نیوز)امر یکی صدر باراک اوباما کل قوم سے اہم خطاب کریں گے ،جس میں دہشت گردی کے خلاف جاری کوششوں سے امریکی شہریوں کو اعتماد میں لیں گے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما قوم سے اپنے خطاب میں دہشت گردی سے نمٹنے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے امریکی اقدامات کا ذکر کریں گے۔
صدر اوباما کے خطاب کو اس لیے بھی اہمیت دی جارہی ہے کہ پیرس حملوں کے بعد تھنکس گونگ کے موقع پر انہوں نے قوم کو یقین دلایا تھا کہ امریکا میں حملوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اوباما کے اس بیان کے چند روز بعد ہی کیلیفورنیا میں معذور افراد کے سینڑ میں حملہ ہوگیا جس کے بعد اب اوباما قوم کو اعتماد میں لیں گے،جس پر عالمی میڈیا کی نظریں ہیں۔