Thursday, September 19, 2024

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم، سیاسی وعسکری قیادت یکسو ہے: شہباز شریف

دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قوم، سیاسی وعسکری قیادت یکسو ہے: شہباز شریف
April 7, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم اور سیاسی وعسکری قیادت دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے یکسو ہے۔ شہباز شریف مختلف ارکان اسمبلی کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شاندار کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ آپریشن ضرب عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ پولیس افسروں، اہلکاروں اور عام شہریوں کی قربانیوں کو بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ پاک دھرتی سے دہشت گردوں کا ناپاک وجود مٹا کر دم لیں گے۔