دھرنے والوں کے نا جائز مطالبات نہیں مان سکتے، احسن اقبال
اسلام آباد (92 نیوز) احسن اقبال نے کہا کہ دھرنے والوں کے نا جائز مطالبات نہیں مان سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر سیاست کی جا رہی ہے۔ کوئی ریاست کو بے بس نہیں کر سکتا۔ جب بھی پاکستان ٹیک آف کی پوزیشن میں آیا سیاسی عدم استحکام نےکریش لینڈ کر دیا۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ سازشی عناصر آج بھی مایوسیاں پھیلانے میں مصروف ہیں۔