Tuesday, April 30, 2024

دوہزار سترہ لوڈشیڈنگ  کے خاتمے کا سال ہوگا،توانائی منصوبوں پر تین سو سترہ ارب خرچ ہونگے

دوہزار سترہ لوڈشیڈنگ  کے خاتمے کا سال ہوگا،توانائی منصوبوں پر تین سو سترہ ارب خرچ ہونگے
June 5, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے دو ہزار سترہ تک  لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کردیا، توانائی منصوبوں پر تین سو سترہ ارب روپے خرچ ہوں گےوفاقی بجٹ دوہزار پندرہ سولہ کے مطابق  بجلی کے شعبوں میں ایک سو بیالیس ارب اکتالیس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔ مالیاتی سال پندرہ سولہ کے توانائی منصوبوں سے  دس ہزار چھ  سو سے میگا واٹ  بجلی پیدا ہو گی۔ دیا میر بھاشا ڈیم کے لئے اکیس ارب جام شورو میں کوئلے کے پلانٹ کے لئے بیس ارب نیلم جہلم  تربیلا توسیعی منصوبے کے لئے گیارہ ارب گولن گول  پاور پراجیکٹ پر  سات ارب  نندی پورپاور پراجیکٹ کےلئے پانچ ارب تہتر کروڑ  اور گدوکے پاور پراجیکٹ کے لئے پانچ ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سات ہزار  میگاواٹ کے مختلف منصوبوں پر کام جاری رہے گاایل این جی سے بجلی پیدا کرنے کے لئے چھتیس سو میگا واٹ منصوبوں پر کام جاری رہے گاکاسا ایک ہزار منصوبے سے بجلی کی درآمد پر کام جاری رہے گاپورٹ قاسم پر کوئلے سے چھ سو میگا وواٹ کے دو منصوبے لگائے جائیں گے۔ بجٹ  میں بجلی کے پچہتر ہزار سے زائد بل پر دس فیصد ٹیکس لگانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔