دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 9وکٹوں سے شکست دیدی
ہرارے ( 92 نیوز)زمبابوے میں جاری پاکستان بمقابلہ زمبابوے ایک روزہ انٹرنیشنل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
زمبابوے کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 49.2 اوورز میں 194 رن بناکر آؤٹ ہو گئی ، کپتان مسکڈزا 59 اور پیٹرمور 50رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
پاکستان نے 195 رنز کا ہدف 36 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا، پاکستان کی جانب سے امام الحق 44رنز بنا کر رن آؤٹ رہے ۔
فخر زمان نے 129 گیندوں پر 117 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم ترین کردار ادا کیا ، ان کی اننگ 16چوکوں سے مزین تھی۔
بابر اعظم نے 36 گیندوں پر ایک چوکے کی مدد سے 29 رنز بنائے ۔پاکستان کو سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے ۔