دو کیسز کو بنیاد بنا کر نیب پر تنقید کی جاتی ہے، جسٹس (ر) جاوید اقبال
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کہ دو کیسز کو بنیاد بنا کر نیب پر تنقید کی جاتی ہے۔
چیئرمین نیب نے گفتگو میں کہا ایک کیس ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بند کیا، بی آر ٹی کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے، جب بھی فیصلہ ہوگا بہت بہتر فیصلہ ہوگا۔
نیب کے سربراہ نے شجرکاری مہم کا کیس بند کرنے کی بھی تردید کردی، کہا کچھ درخت کے پی میں لگے کچھ باہر، چھان بین جاری ہے۔