Thursday, September 19, 2024

درآمدات بڑھنے سے روپیہ پریشرمیں آیا،اب برآمدات بڑھ رہی ہیں، وزیر خزانہ

درآمدات بڑھنے سے روپیہ پریشرمیں آیا،اب برآمدات بڑھ رہی ہیں، وزیر خزانہ
December 4, 2018
اسلام آباد(92 نیوز) وزیر خزانہ اسد عمر نے ڈالر کی قیمت بڑھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ درآمدات بڑھنے سے روپیہ پریشر میں آیا،لیکن  اب برآمدات بڑھ رہی ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہے۔ وزیر خزانہ اسد عمر نے  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  کہا  کہ ملک میں ہیجان پیدا کرنے کی ضرورت نہیں، کوئی فوری بحران نہیں، فنانسنگ گیپ ختم ہو چکا ہے۔ وزیرخزانہ اسدعمر نے  جنوبی ایشیا اکنامک سمٹ سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کا متحمل نہیں ہوسکتا  ۔ وزیر خزانہ نے  ملک میں جلد بڑی سرمایہ کاری آنے کی نوید بھی سنا دی ۔