دبئی سائیکل ریس کا چوتھامرحلہ بحرین کے سونی کول کے نام
شارجہ ( 92 نیوز ) دبئی میں ہونے والی سائیکل ریس کا چوتھا مرحلہ بحرین کے سونی کول بریلی نے جیت لیا ۔ اسٹار سائیکلسٹ نے 172 کلومیٹر کا فاصلہ سب سے پہلے طے کیا ۔ اٹلی کے ایلیا ویوانی کو مجمو عی برتری حاصل ہے ۔
ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کے لیے سائیکلسٹ نے بھرپور محنت کی ۔ بحرین کے سونی کول بریلی نے صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ،اسٹار سائیکلسٹ نے 172 کلومیٹر کا مقررہ فاصلہ تین گھنٹے 40 منٹ اور پچاس سیکنڈز میں طے کیا ۔
اٹلی کے ایلیا ویوانی کومجموعی برتری حاصل ہے ۔ سائیکلسٹ پانچویں مرحلے میں 132 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔