Friday, September 20, 2024

خیبرپختونخوا میں منگنی یا نکاح پر صرف مشروبات کا ہی مزا لیا جا سکے گا

خیبرپختونخوا میں منگنی یا نکاح پر صرف مشروبات کا ہی مزا لیا جا سکے گا
February 22, 2018

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں شادی بیاہ کے موقع پر شاہ خرچیوں کو روکنے کے لئے نئی قانون سازی کی گئی ۔
نئے قانون کے مطابق اب شہری نکاح اور منگنی کے موقع پر مشروبات سے سیاحوں کی تواضع کی جائے گی ، کھانا دینے پر پابندی ہو گی ۔ ولیمہ اور بارات کے موقع پر چاول، سالن، نان روٹی، سلاد اور سویٹ سے ذیادہ کچھ دینے والا سزا کے مستحق ٹہرے گا ۔
اسی طرح جہیز مانگنے کی صورت میں والد کو 3 ماہ اور 2 لاکھ کا جرمانہ ہو سکے گا ۔ دولہا دلہن کو ایک لاکھ سے ذیادہ تحفہ نہیں دیا جا سکے گا ۔ دلہن کو ملنے والا تحفہ دلہن کی ملکیت تصور ہو گا ۔
شادی کے موقع پر برقی قمقمے لگانے، آتش بازی اور فائرنگ پر پابندی ہو گی ۔ تمام تقریبات 11 بجے سے قبل سمیٹنی ہوں گی ۔
خلاف ورزی کرنے والے سزا اور جرمانے کے مستحق ٹہریں گے ۔