خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کے سترہ اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تحصیل کونسلوں کی تین نشستوں سمیت نیبر ہوڈ اور ویلج کونسلوں کی ایک سو آٹھ نشستوں پر ووٹنگ شام چار بجے تک جاری رہے گی۔
چار لاکھ چوراسی ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔