خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں میں سے تحریک انصاف نے آٹھ نشستیں جیت لیں
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا اسمبلی میں بھی سینیٹ کی بارہ خالی نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ تحریک انصاف نے آٹھ نشستیں جیت لیں۔
متحدہ اپوزیشن کی اب تک دو سیٹوں پر کامیابی ہوئی ہے۔ جنرل نشستوں پر شبلی فراز، محسن عزیز، لیاقت ترکئی سینیٹر منتخب ہو گئے۔ خواتین نشستوں پر ثانیہ نشستر اور فلک ناز جیت گئیں۔ ٹیکنوکریٹ پر دوست محمد خان اور ڈاکٹر ہمایوں مہمند کامیاب ہوئے۔ اقلیتی نشست پر گردیپ سنگھ سینیٹر بن گئے۔
الیکشن کا نتیجہ آنے کے بعد وزیراعلی ہاؤس میں جشن منایا گیا۔