خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 10 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
دادو (92 نیوز) دادو کے قریب خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو حادثہ پیش آ گیا۔ ٹرین کی دس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔
حادثے کے نتیجے میں 10مسافر زخمی ہو گئے۔ ٹرین کراچی سے پشاور جارہی تھی ۔
ریسکیو عملہ کم ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں سست روی کا شکار ہیں۔ اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک بند جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 13 بوگیاں متاثر ہوئیں ۔ ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔