خوبرو ماڈل ایان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی
اسلام آباد(92نیوز)کرنسی اسمگلنگ کيس میں گرفتار ملزمہ ايان علی کی درخواست ضمانت پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق درخواست ضمانت کی سماعت سپيشل جج کسٹمز رانا آفتاب احمد خان نے کرنا تھی تاہم ملزمہ کے وکلاء کی پیشی کے باوجود جج طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے نہ آسکے۔
جس پر سماعت بغیر کارروائی کے کل تک ملتوی کر دی گئی۔
ماڈل ایان کی جانب سے سینئر وکلا کا ایک پینل پیش ہوا جس میں ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ بھی تھے۔