خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے خواجہ آصف نا اہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ۔
جسٹس گل حسن اورنگزیب کی سماعت سے معذرت پر بنچ ٹوٹ گیا تھا جس پر اسلام آبادہائیکورٹ نے خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ۔
جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت کرے گا ۔
ادھر عثمان ڈار کی درخواست 5 اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔
واضح رہے کہ ۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کے خلاف نا اہلی کیس دائر کر رکھا ہے ۔