حکومت کا گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے گردشی قرضوں کی مد میں 50 ارب روپے فوری ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 8 بنکوں سے بھاری شرح پر قرض لے لیا گیا۔
آئی پی پیز کی طرف سے بجلی کی ترسیل بند کرنے کی دھمکی پر حکومت فورا حرکت میں آگئی۔
8 نجی بنکوں سے 7 فیصد شرح سود پر 50 ارب روپے کا قرضہ لے لیا۔
محرم الحرام اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے ادائیگی مرحلہ وار پیر کے روز سے کی جائے گی۔
پہلے مرحلے میں 34 ارب روپے وزارت توانائی کو دئیے جائیں گے۔
16 ارب روپے رواں ماہ کے آخر میں ادا ہوں گے۔