Friday, September 20, 2024

حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی بھی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی

حکومت نے پٹرول کے بعد بجلی بھی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی
March 1, 2016
اسلام آباد (92نیوز) حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ سستی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق آئندہ ماہ صارفین کے بلوں پر ہو گا۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 25 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔ تیل کی قیمتوں میں کمی سے بجلی کی پیداواری لاگت کم ترین سطح پر آ گئی۔ فرنس آئل سے بجلی کی لاگت 6 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔ نیپرا کے مطابق بجلی گھروں نے 6 ارب 77 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی۔ بجلی کی مجموعی ماہانہ لاگت 37 ارب 50 کروڑ روپے رہی۔ تمام ذرائع سے بجلی کی اوسط قیمت 5 روپے 53 پیسے فی یونٹ کی سطح پر آ گئی۔