حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا، نوٹی فکیشن جاری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا۔ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نائنٹی ٹو نیوز نے 5 فروری کو مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی خبر نشر کی تھی۔
وفاقی اور سندھ حکومت کے درمیان برف پگھلنے گئی، آئی جی سندھ کا معاملہ حل ہوگیا، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کردیا۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔
کلیم امام کی جگہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ لگایا گیا ہے۔