حکومت نے آف شور کمپنیوں کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم تیارکرلی
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی حکومت نےآف شورکمپنیوں کےلیےٹیکس ایمنسٹی تیارکرلی ہے ۔ آف شورکمپنیوں کوگوشواروں میں ظاہرکرنےپرٹیکس ایمنسٹی کی تجویز سامنے آ گئی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق آ ف شورکمپنی ظاہرکرنےوالوں پرصرف 5فیصدٹیکس لاگوکیاجائے گا جبکہ بیرون ملک چھپائی گئی دولت ظاہرکرنےپرٹیکس ایمنسٹی سکیم دینےکی تجویز بھی زیرغور ہے۔