Tuesday, April 30, 2024

حکومت اپنا جواز کھوچکی ، اپوزیشن فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہو : چودھری شجاعت

حکومت اپنا جواز کھوچکی ، اپوزیشن فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہو : چودھری شجاعت
September 9, 2016
لاہور(92نیوز) پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے صدر اور سابق وزیراعظم چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنا جواز کھوچکی ہے اب اپوزیشن کو فائنل راؤنڈ کیلئے متحد ہونا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی ،کرپشن اورسانحہ ماڈل ٹائون  پر حکمران اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہے ،اگراپوزیشن جماعتین متحد ہوجائیں توان ہائوس تبدیلی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں کرپشن کے واضح الزامات کے باوجودحکومت احتساب میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے اپوزیشن متحد نہ ہوئی توان لوگوں کااقتدارکو طول  مل گا جن پر مسلسل انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔