حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں 22 مئی تک توسیع
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی صاف پانی کیس اور رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی ۔
حمزہ شہباز شریف اپنی عبوری ضمانت میں توسیع کے لئے عدالت پیش ہوئے جہاں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔
حمزہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے صرف تین دستاویزات فراہم کی گئی ہیں ،گرفتاری کی وجوہات سے متعلق دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ۔ عدالتی حکم کے باوجود ہم کو یہ دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں ، لگتا ہے نیب کو ہم سے خاص محبت ہے ۔
عدالت نے حمزہ کی ضمانت میں 22 مئی تک توسیع کر دی ۔