Saturday, May 18, 2024

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

حضرت میاں شیر محمد شرقپوری کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر
November 11, 2018
شرقپور شریف( 92 نیوز) شیر ربانی حضرت میاں شیر محمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے 93 ویں اور شبیہِ شیر ربانی حضرت میاں غلام احمد شرقپوری رحمتہ اللہ علیہ کے 22 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات اختتام کو پہنچ گئیں ۔  آخری نشست میں سجادہ نشین میاں محمد ابوبکر نقشبندی نے ملک و ملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ اس سے پہلے محافلِ ذکر و نعت کے دوران نبی کریم ﷺکی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ علمائے کرام نے اصلاحی بیانات میں اشاعتِ دین کے لیے اولیاءاللہ کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ زائرین کا کہنا تھا کہ شیر ربانی رحمۃ اللہ علیہ اور شبیہ شیر ربانی رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے پر انہیں روحانی  سکون ملتاہے ۔ روحانی بزرگان  کے عرس مبارک پر زائرین کے لیے دودھ کی سبیل اور لنگر کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا  جبکہ شرقپور میں سکیورٹی  کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔