جڑانوالہ میں 7سالہ بچی کے قتل کا معاملہ ،تاجروں کا شٹرڈاؤن ہڑتال کا اعلان
جڑانوالہ ( 92 نیوز) جڑانوالہ میں 7 سالہ بچی کے قاتل گرفتار نہ کرنے پر تاجروں نے کل شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔
دوسری جانب آرپی او بلال صدیق کمیانہ نے جڑانوالہ میں جائے وقوعہ کا دورہ کیا ہے، پولیس افسران نے آر پی او کو کیس بارے ہونیوالی تفتیش سے آگاہ کیا۔