جوبائیڈن کی صحافی جمال خشوگی کے قتل کی انٹیلی جنس رپورٹ پر سعودی عرب کو دھمکی
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے صحافی جمال خشوگی کے قتل کی انٹیلی جنس رپورٹ پرسعودی عرب کو دھمکی دیدی۔
امریکی صدر نے کہا، سعودی عرب کو انسانی حقوق کی پامالی کاجواب دینا ہوگا۔
ادھر سعودی عرب نے امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ کو مسترد کردیا، وزارت خارجہ کے مطابق امریکی رپورٹ منفی ،بے بنیاد اور ناقابل قبول ہے، جمال خشوگی کے قتل کی تحقیقات بہتر اور شفاف ہوئیں، ملزموں کو سزائیں بھی دی گئیں۔