Tuesday, April 30, 2024

جو میں نے کہا وہ سچ، جسے مقدمہ کرنا ہے کرے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین

جو میں نے کہا وہ سچ، جسے مقدمہ کرنا ہے کرے، جسٹس (ر) وجیہہ الدین
December 16, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) تحریک انصاف کے سابق رہنماء جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کہتے ہیں کہ جو میں نے کہا وہ سچ ہے، جسے مقدمہ کرنا ہے کرے، عدالتیں اسی لیے ہیں۔

جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین ڈٹ گئے، کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بولے اگر کرمنل مقدمہ کرنا ہے تو فواد چودھری کیوں کریں گے؟ جسے تکلیف ہوئی یا مسئلہ ہو تو وہ داخل کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کا بیان سیاسی ہے، تردید نہ کرتے تو کیا کرتے، ایسے اخراجات آؤٹ آف بکس ہوتے ہیں، اس لیے تردید کرنا آسان تھا، جہانگیر ترین نے اپنا جہاز دیا تو اربوں روپیہ بھی کمایا۔