Thursday, May 2, 2024

جنگوں اور تنازعات کے باعث ایک دہائی میں مہاجرین کی تعداد دگنی ہو گئی ، رپورٹ

جنگوں اور تنازعات کے باعث ایک دہائی میں مہاجرین کی تعداد دگنی ہو گئی ، رپورٹ
June 19, 2021

نیو یارک (92 نیوز) جنگوں اور تنازعات کے باعث ایک دہائی میں مہاجرین کی تعداد دگنی ہو گئی۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ 2020 میں مہاجرین یا پناہ گزینوں کی تعداد آٹھ کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ یواین ریفیوجی ایجنسی کے مطابق اس وقت دنیا کی کل آبادی کا ایک فیصد بے گھر ہے۔ افغانستان، شام، صومالیہ اور یمن میں جاری جنگیں لاکھوں افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بنیں۔ ایتھوپیا اور موزمبیق سمیت کئی علاقوں میں جاری تنازعات بھی ہجرت کی وجہ بنے۔ ایک دہائی قبل بے گھر افراد کی تعداد 4 کروڑ تھی۔