Tuesday, April 30, 2024

جنگ سے تباہ حال شامی شہر حلب میں ٹرین سروس بحال

جنگ سے تباہ حال شامی شہر حلب میں ٹرین سروس بحال
March 13, 2017

حلب (ویب ڈیسک) جنگ سے تباہ حال شامی شہر حلب میں ٹرین سروس بحال کردی گئی۔ پانچ سال سے دربدر شہریوں نے حلب میں واپس آنا شروع کردیا۔ خانہ جنگی نے حلب کے خوبصورت گھروں کو کھنڈرات میں بدل دیا۔ شام کا شہر حلب کبھی ملک کا اقتصادی مرکز تھا جسے ایسی نظر لگی کہ اس خوبصورت شہر کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا گیا جس نے حلب کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا۔

اب حلب پر صدر بشارالاسد کی فوج کا کنٹرول ہے اور حلب سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ جبرین سے حلب تک ٹرین سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ کبھی اس ٹرین پر روزانہ پانچ سو افراد سفر کرتے تھے لیکن آج یہ چند مسافر ہیں۔ ادھر کچھ خاندان حلب لوٹ آئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ان کے گھر جنگ کے باعث تباہ ہو گئے لیکن وہ اب گھروں کی بحالی میں مصروف ہیں۔ حلب میں بجلی کا نظام بھی تباہ ہو چکا ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث اب تک چار لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں۔