Wednesday, May 1, 2024

جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض بے قابو

جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض بے قابو
May 19, 2021

ملتان (92 نیوز) جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیسٹرو کا مرض بے قابو ہو گیا۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت سے گیسٹرو کا مرض بھی بڑھنے لگا ۔ ملتان کے مختلف اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 111 مریض رپورٹ ہوئے جن میں 50 فیصد سے زائد بچے شامل ہیں ۔ طبعی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری گیسٹرو سے بچاؤ کے لئے غیر معیاری خوراک سے پرہیز کریں۔

بہاولپور میں بھی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کیں تو گیسٹرو کی بیماری میں اضافہ ہو گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 200 سے زائد بچے گیسٹرو کے مرض کا شکار ہوئے جو بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل ہیں ۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق گیسٹرو کا شکار ہونے والے بچوں کی عمریں ایک ماہ سے 12 سال تک ہے۔