جنوبی افریقہ میں کائٹ سرفنگ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد
کیپ ٹاؤن (92 نیوز) جنوبی افریقہ میں کائٹ سرفنگ کے شاندار مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں سرفرز نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ۔
شرکا نے بلند و بالا لہروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ایسی شاندار پرفارمنس دکھائی کہ دیکھنے والے چونک گئے ۔
ہالینڈ کے کیون لانجری نے فرسٹ ہیٹ میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا اور عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ
29 سالہ ڈچ سرفر کیرئیر کا دوسرا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔