Tuesday, April 30, 2024

جن وزرا کے نام سامنے آئے، انہیں عہدے فوری چھوڑ دینا چاہیئں، فواد چودھری

جن وزرا کے نام سامنے آئے، انہیں عہدے فوری چھوڑ دینا چاہیئں، فواد چودھری
October 4, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا جن وزرا کے نام سامنے آئے، انہیں عہدے فوری چھوڑ دینا چاہیئں۔

فواد چودھری نے کہا کہ معاملات کو منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے، نیب موجود ہے، اگر تحقیقاتی کمیشن بنانا پڑا تو بنائیں گے۔

انہوں نے کہا پنڈورا لیکس سے نواز زرداری کرپشن کے مزید پرت سامنے آئے۔ شرجیل اور ڈار کا بیٹا زرداری اور نواز کے پیسوں کے پہرے دار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی جے آئی سی کے جاری کردہ پنڈورا پیپرز میں 700 پاکستانیوں کے آف شور کمپنیوں میں نام سامنے آئے ہیں۔