Tuesday, April 30, 2024

جمہوری  ادوار میں ملک نے ترقی کی جبکہ آمریت میں جنگیں لڑیں : نواز شریف

جمہوری  ادوار میں ملک نے ترقی کی جبکہ آمریت میں جنگیں لڑیں : نواز شریف
June 4, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وزیراعظم میاں نواز نے کہا ہے کہ جمہوری اداور میں ملک نے ترقی کی ہے جبکہ آمریت کے  میں جنگیں لڑی ہیں ۔ ان کا  کہنا ہے کہ یہ کوئی اورملک نہیں بدلتا ہوا پاکستان ہے، دہشت گردی کم ہوگئی، لوڈشیڈنگ بھی تین سال میں ختم کردیں گے، کراچی میں میٹروبنا رہے ہیں، پرویزخٹک نے کہا تو بھی بنادیں گے۔۔ اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے منصوبے کے مزدوروں کےلئے پانچ کروڑروپے انعام کا اعلان کیااورکہا کہ ایسے منصوبے بیس سال میں بھی مکمل نہیں ہوتے، شہبازشریف کم مدت اورکم لاگت میں منصوبہ مکمل کرنے پرمبارک باد کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ بدلتا ہواپاکستان ہے، بڑے بڑے منصوبے شروع ہوچکے، آئندہ تین برسوں میں ناصرف لوڈشیڈنگ ختم کریں گے بلکہ بجلی بھی سستی ہوگی۔ وزیراعظم نے واضح  کیا کہ  اقتصادی راہداری پرپوری قوم کا متفق ہونا جمہوریت کی جیت ہے، تمام ادارے اس کااحساس کریں ۔ نوازشریف نےدہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشنز میں کامیابیوں پرپاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کیا اورکہا کہ کراچی میں امن لارہے ہیں، اغوابرائے تاوان کی واردارتیں تقریباً ختم ہوگئیں، ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمےتک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔