جعلی اکاؤنٹس کیس ، نیب کا آصف زرداری ، بلاول ، فریال تالپور کو طلب کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے سابق صدر آصف علی زرداری ، بلاول بھٹو اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔
نیب نے ملزمان کا بیان ریکارڈ کرنے کے علاوہ تحریری جواب طلب کرنے کا بھی فیصلہ بھی کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو بھی رواں ماہ طلب کیا جائے گا ، جعلی اکاؤنٹس کیس کے تمام فریقین کو نیب کے دفتر طلب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جب کہ ملزمان کو آئندہ ہفتے طلبی کے نوٹس جاری کئے جائیں گے ۔