جعلی ادویات فوری مارکیٹ سے ہٹائی جائیں،سپریم کورٹ
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی ادویات کے خلاف سپریم کورٹ نے بڑا حکم دے دیا ہے ، سپریم کورٹ نے مارکیٹوں سے جعلی ادویات فوری ہٹانے کا حکم سنا دیا۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کے روبرو سماعت کلے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی رپورٹ پیش کی گئی جب کہ ادویہ ساز فیکٹری کیخلاف مقدمے کا چالان بھی جمع کرایا گیا ۔
چیف جسٹس نے اس موقع پر نیب کی سرزنش بھی کی اور ریمارکس دیئے کہ نیب جو پرتول رہا ہے وہ ٹھیک نہیں،ڈریپ معاملات میں دخل اندازی بند کی جائے۔