Thursday, September 19, 2024

جشن آزادی منانے کیلئے کراچی کے نوجوان سب پر بازی لے جانے کو بے چین

جشن آزادی منانے کیلئے کراچی کے نوجوان سب پر بازی لے جانے کو بے چین
August 12, 2018
کراچی (92 نیوز) پاکستان کا یوم آزادی جیسے جیسے قریب آرہا ہے کراچی میں نوجوانوں  کا جوش و جذبہ بھی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے ۔ کوئی قومی پرچم والا لباس زیب تن کر رہا ہے تو کوئی اپنی موٹر بائیکس کو سفید اورسبز رنگ میں رنگ کر ارض پاک سے والہانہ محبت کا اظہار کر رہا ہے ۔ موٹرسائیکلوں پر ہرے اور سفید رنگ کے ساتھ خوبصورت لائٹیں بھی لگائی جارہی ہیں جو رات میں جگمگا کرآزادی کی خوشیاں دوبالا کر رہی ہیں۔