جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے بدتمیزی پر دو وکلاء کے لائسنس معطل
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران ہنگامی آرائی اور بد تمیزی کرنے پر دو وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے گئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران ایڈووکیٹ سہیل احمد اور مشتاق گلباز نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی سے بد تمیزی کی ۔
عدالت کے حکم پر دونوں وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے گئے جبکہ سہیل احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔
قبل ازیں سہیل احمد نے بیلف ٹیم کو بھی دھمکیاں دی تھیں ۔